عمران خان کی شکست کے بعد بورڈ پرشدید تنقید

لاہور۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کی ہندوستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں بدترین شکست پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا تقرر میرٹ پر نہیں ہو گا تو کرکٹ کیسے ٹھیک ہو گی؟ جب تک پاکستان کرکٹ کا اسٹرکچر ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کچھ ٹھیک نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکش فکسڈ کرنے والے اور وہ لوگ جنہیں صرف شریف خاندان کی وفاداری کی وجہ سے عہدوں سے نوازا گیا ہے، کبھی پاکستان میں کرکٹ کی اصلاح نہیں کر سکیں گے۔ بطور کھلاڑی مجھے علم ہے کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہندوستان کیخلاف میچ میں پاکستان کو بغیر کسی مقابلے کے شکست سے دو چار ہوتے دیکھنا تکلیف دہ ہے، ان حالات سے نکلنے کیلئے پاکستانی کرکٹ کی تعمیرنو ضروری ہے، کرکٹ کے ڈھانچے کی اصلاح کے بغیر، قابلیت کے باوجود پاکستان اور ہندوستان کے مابین خلیج بڑھتی جائے گی۔