عمان :دو ہندوستانی کی پراسرار موت

دبئی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی جن میں ایک 31 سالہ ماں ہے، عمان میں پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے تھے۔ میڈیا کے ایک رپورٹ نے آج بتایا گیا کہ وندنا وجئے کمار اپنے دفتر کے باہر خون میں لت پت پائے گئیں۔ اس کی نعش کے قریب ایک چاقو تھا۔ ایک دیگر فرد بیجو کی نعش وندنا کے کمرہ پائی گئی۔ وندنا اور بیجو دونوں کا تعلق کیرالا سے تھا۔ وندنا عمان کے دارالحکومت مسقط کی اڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کررہی تھی۔ 35 بیجو جس کی بیوی کا انتقال ہوگیا، وہ فری لانسر تھا اور اکثر و بیشتر وندنا کے دفتر آتاا تھا۔ وہ چند روز قبل ہی ہندوستان میں چھٹی مناکر واپس ہوا تھا۔