عمارت کی بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /27 اپریل ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ پرگی میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ محمد سلیم جو پیشہ سے کسان تھا نارائن پور میں رہتا تھا یہ شخص 25 اپریل کے دن ایک مکان کی پہلی منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر پہلی منزل سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔