حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ یوسف گوڑہ میں ایک کمسن بچی عمارت بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس جوبلی ہلز کے مطابق 6 سالہ کشٹیا جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن پرکاش راؤ کی بیٹی تھی۔اس لڑکی کا والد پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکی عمارت کی دوسری منزل پر کھیل رہی تھی کہ مشتبہ انداز میں بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔