علی گڑھ ۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 3 سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش کچرے کے ڈھیر میں پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قتل کسی رقمی لین دین کے تنازعہ سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ بات پولیس حکام نے جمعرات کے دن بتائی۔ دو افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آکاش کلکرنی نے بتایا کہ یہ بچی 31 مئی اور 2 جون کو ٹپال شہر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کی لاش گھر کے قریب کوڑے کرکٹ کے ڈھیر میں پائی گئی۔