علی گڑھ مسلم کے طلبہ کا عجیب احتجاج، پکوڑے بیچ کر وائس چانسلر او ررجسٹرارکوعیدی دیں گے۔

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیور سٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلہ کے معاملہ کو لے کر دھرنا دے رہے ہیں۔ ان کے دھرنا دینے ۶۲/ ویں دن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ دھرنا والی جگہ پر پکوڑے فروخت کرنے کے بعد جمعہ کو وائس چانسلر اور رجسٹرر کو ان کی رہائش گاہ پر افطاری کے لئے پکوڑے لے کرپہنچ گئے۔ سیکوریٹی والوں کے منع کر نے پر وہیں پکوڑے فروخت کردئے۔ انہوں نے سات سو روپے کے پکوڑے فروخت کئے ہیں۔

مظاہرہ کررہے طلبہ کا فیصلہ ہے کہ وہ اس رقم سے کرتا پاجامہ خریدکر وائس چانسلر او ررجسٹرار کو عیدی کے طو رپر دیں گے۔ طلبہ کے بھوک ہڑتال کے بعد بھی کوئی کارروائی نہ ہونے پر طلبہ نے اب یہ نیا انداز اپنایا ہے۔ دھرنا کی جگہ پکوڑا منصوبہ کا بینر لگاکر پکوڑے فروخت کررہے ہیں۔ احتجاج یں شریک عاقب رشید نے بتایا کہ جب تک ہماری مانگیں پوری نہیں ہوں گی اس وقت تک تحریک جاری رکھیں گے۔ کنہیاکمار کی انتخابی مہم میں طلبہ یونین کے صدر سلمان امتیاز کے جانے پر معاملہ سر د پڑگیا۔