علینہ صبوری افغانستان میں سوئمنگ کے فروغ کیلئے سرگرداں

کابل۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان میں موجود تیس میں سے صرف ایک سویمنگ پول خواتین کیلئے مخصوص ہے لیکن افغان کوچ اور ویمنز سوئمنگ کمیٹی کی صدر علینہ صبوری ملک میں پیراکی کے فروغ کیلئے سرگرداں ہیں اور انہوں نے 2020  کے ٹوکیو اولمپکس کو توجہ کا مرکز بنا لیا ہے جہاں وہ دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون پیراک بھیجنا چاہتی ہیں جنہوں نے مختلف دھمکیوں کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔ ایک برازیلین کمپنی کے تیار کردہ مخصوص سوئمنگ سوٹ پہن کر بھی افغان خواتین کو یہ اجازت نہیں کہ ان کی کمر یا کوئی حصہ پانی کی سطح پر دکھائی دے۔

 

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا سے مقابلہ
سیول ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اس فیصلہ پر غور کررہا ہیکہ وہ اپنی وومنس فٹبال ٹیم کو آئندہ ہفتہ شمالی کوریا کے دورہ پر روانہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ منفرد نظارہ ہوگا کہ جنوبی کوریا کا پرچم پیانگ یانگ میں لہرائے گا اے ایف سی وومنس ایشیاء کپ کوالیفائنگ کے گروپ کے مقابلوں کا پیر کو آغاز ہورہا ہے اور امید ہیکہ جمعہ کو جنوبی کوریا کا شمالی کوریا سے مقابلہ ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں کوریائی پڑوسی ممالک کے درمیان ایک مکمل مسابقتی فٹبال مقابلہ ہوگا۔ 1950-53ء کی کوریائی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ رہتے ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں یہ پہلا موقع ہیکہ کھیل کو ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کے ضمن میں فروغ دیا جارہا ہے۔ دریں اثناء شمالی کوریا کی جانب سے پڑوسی ملک کی ٹیم کو سیکوریٹی کی طمانیت دی گئی ہے۔