لاہور۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹوئنٹی 20 سیریز کے 12 ستمبر کو پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے ، وہ پہلی مرتبہ پاکستان میں کسی ٹوئنٹی 20 مقابلے میں امپائرنگ کرتے نظر آئیں گے ،پہلے میچ کے بعد وہ آئی سی سی امپائرزورکشاپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوجائینگے۔
عامر کی ورلڈ الیون کے خلاف شرکت غیر یقینی
کراچی۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فاسٹ بولر محمد عامر کی ورلڈالیون کے خلاف سیریز کے تمام مقابلوں میں شرکت غیر یقینی ہے۔ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بموجب عامر کے گھر پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے، ممکنہ طور پروہ کچھ مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے، اسی لئے ٹیم میں 2 فاسٹ بولنگ آل راؤنڈرس کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹوئنٹی20 مقابلہ 12 ستمبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا اور سرفراز احمد پہلی مرتبہ گھریلو میدانوں پر اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔