مدہول میں عادل محمد اور ایم اے حمید کا خطاب
مد ہول ۔/2مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تعلیم کی حصولیابی میں لا پر واہی مستقبل کو تاریکی میں ڈھکیل دیتی ہے، تعلیمی سے ہی قوموں کی تقدیر سنورتی ہے، بغیر تعلیم کے معاشرہ میں سدھار ممکن ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ۔ ان خیالات کااظہار جناب عادل محمد صدر ریچ این جی او حیدر آبادنے شہر مدہول میں منعقد شدہ کیرئیر گا ئیڈنس پرو گرام سے مخاطب ہو کر کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کا حاصل کر نا اسلا م میں ہر مر د و عورت کو لا زمی قرار دیا گیا۔علم حا صل کر نے کا مقصد معاش کی حصولیابی نہیں بلکہ خود کے اندر انسانیت پیدا کر تے ہوئے حرام و حلال کی پہچان کر نا ہے ،اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب انسان کے اندر علمی معیار پا یا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعہ انسان خود کی زند گی کو خوشحال بنا تے ہوئے خاندان کی تر قی کا ذریعہ بنتا ہے ۔ڈاکٹر یوسف الدین پرنسپال جونیر کالج مدہول نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیمیافتہ ہونہار نوجوانوں پر منحصر ہے، تعلیم کے میدان میں نوجوان آگے آتے ہوئے اعلی تعلیم اور نئی نئی ٹکنالوجی میں مہارت حا صل کر تے ہوئے شہر مد ہول میں خود ایک مثال بن کر شہر اور اپنے والدین کا نام روشن کر یں۔
انہوں نے ایسے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی حصولیابی میں کسی بھی قسم کی لا پرواہی نہ بر تیں بلکہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصولیابی کیلئے ان میں خود اعتمادی پیدا کر تے ہوئے تعلیم دلوا ئیں اس پروگرام میں جناب محمد بشیر الدین موظف لکچرر نے کہا کہ تعلیم کو جو نظر انداز کر تا ہے وہ اپنے اور خاندان کا تصور نہیں کر سکتا کیونکہ تعلیم وہ ہتھیار ہے جس سے ہم اپنے لو ہے کو منواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اس کیرئیر گا ئیڈنس کو منعقد کر نے کا مقصد تعلیمی میدان میں موجود طلباء کو تر قی کی صیح راہ ہموار کروانا ہے واضح رہے کہ مدہول کے گور نمنٹ جونیر کالج میں آج ایک کیر ئیر گا ئیڈنس بصدارت عادل محمد منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب ایم اے حمید حیدر آباد ، ڈاکٹر سومیتا ، بی گنگارام منڈل ایجو کیشنل آفیسر مدہول ،محمد بشیر الدین مو ظف لکچرر ، بھوجا رام صدر مدرس مدہول ، بھیم رائو دیشمکھ ، تجمل احمد ،مختار احمد نئی آبادی سوشیل ورکرکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ایم اے حمید نے مختلف کو رسس کے متعلق تفصیلی روشنی ڈٖالتے ہوئے طلباء کو مفید مشورے دیئے۔