علحدہ واقعات میں برقی شاک کے سبب دو افراد فوت

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز)  نارسنگی اور بہادر پورہ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں برقی شاک کے سبب دو افراد فوت ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 22 سالہ رام لال جو پیشہ سے مزدور تھا۔ پیران چیرو علاقہ میں رہتا تھا وہ کل ایک زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 23 سالہ ہری نائک جوپیشہ سے مزدور تھا حسن نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج وہ برقی موٹر کی مرمت کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔