جمعرات , دسمبر 12 2024

علحدہ تلنگانہ ، آندھرائی حکمرانوں سے آزادی کا پروانہ بنا

وزیر اعظم کسانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ، انتخابی جلسہ سے سی ایم کے سی آر کا خطاب

مریال گوڑہ /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ساٹھ سال سے بڑے جدوجہد کے ساتھ چلی تحریک سے آخرکار کامیابی حاصل ہوئی ۔ عوام جس کو چاہے وہی کامیابی حاصل کرتا ہے ۔ ساڑھے چار سال میں تلنگانہ کی ترقی عوام کے سامنے ہیں ۔ اس کے نتائج گذشتہ اسمبلی انتخابات میں عوام خود دکھائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ مریال گوڑہ میں پارلیمنٹ انتخابات کے ایک بڑے جلسہ کے سامنے کیا ۔ گذشتہ کئی سالوں سے تلنگانہ کی عوام آندھرائی حکمرانوں کے قید میں زندگی بسر کی ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دیش کے وزیر اعظم جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہوئے عوام اور کسانوں کو دھوکہ پر دھوکہ دیتے آرہے ہںے ۔ اب ان کا اصلی چہرہ سارا ہندوستان دیکھ چکا ہے ۔ آنے والے انتخابات میں عوام ان کو اور ان کے ممدگار پارٹیوں کو دیڑھ سو سیٹوں پر آل آوٹ کردے گی ۔ انہوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو کبھی چوکی دار کبھی چائے والا کہہ کر ان کا نام رہے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی ایک سکہ کے دو رخ ہیں ۔ کانگریس کی حکومت سے ہندوستان کی عوام سوال کرتی ہے کہ اتنے سال ہندوستان پر حکومت کرنے کے باوجود آج تک بجلی ، سڑک ، کسانوں کے مسائل نہ کے برابر ہے ۔ دنیا کے کئی ممالک کی ٹرک اسی کے اسپیڈ پر دوڑ رہی ہے ۔ ہندوستان کی ٹرک چوبیس کے اسپیڈ پر چل رہی ہے ۔ اس سے اندازہ لگتا ہے ۔ ہمارا دیش دوسرے دیشوں سے کتنا پیچھے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات کے بعد ہر منڈل میں 3 دن قیام کرتے ہوئے وہاں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا ۔ تلنگانہ حکومت نے متحد ضلع نلگنڈہ میں 2 میڈیکل کالج کا قیام کیا ۔ اسی طرح ضلع نلگنڈہ کے منڈل دامرچرلہ میں 29 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت سے یادادری تھرمل پور پلانٹ کا قیام کرتے ہوئے 18 ہزار ملازمتیں فراہم کی جائے گی ۔ اس کی تکمیل 3 سال میں کی جائے گی ۔ تلنگانہ حکومت کے دور اقتدار میں 3 ہزار ایس ٹی گرام پنچایت کو سرپنچ کا درجہ دیا گیا ۔ یہی ٹی آر ایس کی کامیابی ہے ۔ اس جلسہ عام میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی جنرل سکریٹری کے کیشور راؤ ، ریتو سمیتی صدر گتہ سکھیندر ریڈی ، مریال گوڑہ رکن اسمبلی بھاسکر راؤ ، نلگنڈہ رکن اسمبلی کنچرلہ بھوپال ریڈی ، ریاستی وزیر جگدیشور ریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT