علاقائی امن کو یقینی بنانے تعاون کی اپیل

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان نے آج عہد کیا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنادیں گے۔ وہ پارٹی کے انتخابی منشور کی رسم نقاب کشائی انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے ہندوستان کے ساتھ تعاون ضروری ہے، بشمول مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس کی یکسوئی کی جانی چاہئے۔ کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے 65 سالہ عمران خان نے کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف کا 100 روزہ پروگرام معاشی اور انتظامی مصائب کو دور کرنے کیلئے ہے جو ملک کو درپیش ہیں۔