لکھنو ۔30 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) یہ قیاس آرائیاں کہ بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے عام انتخابات کے پیش نظر عظیم اتحاد سے دوری اختیار کی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہاکہ اُن کا مرکز توجہہ یوپی ہے لیکن عوام جلد ہی جان جائیں گے کہ اُن کی خاطر وہ عظیم اتحاد سے بھی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ یوپی میں عوام کا اعتماد اور میرے نظریات کا ’’سنگم ‘‘ ہوگا اور جلد ہی یہ آپ کے سامنے آجائے گا ۔