عصمت ریزی کا شکار لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) عصمت ریزی کا شکار ایک نوجوان لڑکی نے جو سائبرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری علاقہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ آج ناگرجنا ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 23 سالہ انوشا ریڈی نے آج ناگرجنا ساگر رائٹ کنال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ لڑکی اپنے والد شیام سندر ریڈی بھائی اور دادی کے ہمراہ ماچرلہ دیہی علاج کیلئے جارہی تھی کہ اس نے ناگرجنا ساگر رائٹ کنال کے قریب گاڑی رکوائی اور ضرورت سے فارغ ہونے کے بہانے گاڑی سے اتر کر چھلانگ لگادی ۔ لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار تھی اس لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں پولیس چیتنیہ پوری نے مندر کمیٹی کے چیرمین گنٹاراجیش کے خلاف نربھیہ قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا ۔ تاہم لڑکی اس واقعہ کے بعد سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے آج انتہائی اقدام کرلیا ہے ۔