عصمت ریزی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزمین کی ضمانت پر رہائی

حیدرآباد ۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) شاہین نگر کے بدنام زمانہ ’’اسنیک گینگ‘‘ کی جانب سے بے بس لڑکی کی عصمت ریزی کی ویڈیو کلپنگ کو واٹس اپ کے ذریعہ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کنگ کوٹھی کے چار افراد کی ضمانت پر رہائی عمل میں آئی ہے جنہیں گذشتہ روز پولیس نے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا جہاں جیل منتقلی سے قبل عدالت میں اس کو پیش کیا گیا اور عدالت نے اس کی ضمانت منظور کردی اور وہ رہا ہوگئے۔ سائبرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے ان چار افراد سید بن سالم، محمد بن ابراہیم، محسن عمر الجابری اور حبیب عثمان الکاف ساکنان کنگ کوٹھی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چار موبائیل فون ضبط کرلئے تھے۔