عصمت ریزی الزامات میں پھنسے رونالڈو بیلن ڈی اور دوڑ میںشامل

پیرس ۔10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) مبینہ عصمت دری کے الزامات کا سامنا کر رہے کرسٹیانو رونالڈو اس مرتبہ بھی سال کے بہترین فٹبالر کیلئے دیئے جانے والے ممتاز بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے نامزد30 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ فرانس فٹ بال میگزین کی طرف سے دیئے جانے والے ممتاز بیلن ڈی اور ایوارڈ کیلئے جاری فہرست میں اس بار 30 کھلاڑیوں کا نام ہے ۔ پرتگال کے کپتان رونالڈو گزشتہ دو مرتبہ سے یہ ایوارڈ جیت رہے ہیں اور جملہ پانچ بار یہ ٹرافي اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس بار رونالڈو کے نام پر بحث مختلف موضوعات سے ہے کیونکہ وہ گزشتہ کچھ وقت سے مبینہ عصمت دری کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔33 سالہ فٹبالر نے ان الزامات سے انکار کیا ہے لیکن نائکي اسپورٹس ویئر بنانے والے ان کے سب سے بڑے اسپانسر نے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے اشارہ دے کر انہیں فکر میں ڈال دیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق رونالڈو کو اس معاہدے کے ٹوٹنے سے قریب 72 ارب کا نقصان ہو سکتا ہے ۔ وہیں فیفا نے بھی اپنی ویب سائٹ سے رونالڈو کی تصویر کو ہٹا دیا ہے جبکہ ویڈیو گیم بنانے والی کمپنی نے پرتگالی فٹبالر پر لگے الزامات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔لاس ویگاس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عصمت ریزی مقدمہ کے بعد مزید3 خواتین نے کرسٹیانو رونالڈو پر الزامات عائد کردئیے۔