عسکریت پسندوں نے ہیلی کاپٹر پائلٹ اور دیگر کو قیدی بنا لیا

دمشق ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) النصرہ محاذ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے شام کے نواحی شہر عدلیب میں ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ اور عملہ کے دیگر تین افراد کو قیدی بنا لیا۔ شام کی ہیومن رائٹس آبزرویٹری (SOHR) کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ہنگامی حالات کے تحت کوہ زاویہ پر لینڈنگ کرنی تھی کیونکہ اس میں کچھ میکانکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ دریں اثناء آبزرویٹری سے جاری بیان کے مطابق شامی حکومت کے ذریعہ مواضعات، مستقر اور شہروں پر بیارل بم برسانے کے لئے ہیلی کاپٹرس کا استعمال عام ہے اور اکٹوبر 2014ء تا 20 مارچ 2015ء 5335 بیارل بم برسائے جاچکے ہیں۔ النصرہ دراصل القاعدہ سے ہی ملحقہ ہے جو اس وقت شام میں سرگرم ہے جسے شام کی القاعدہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔ 2012ء میں شام کی خانہ جنگی کے دوران النصرہ محاذ تشکیل دیا گیا تھا۔