عزیزپور واقعہ :’’سازش‘‘کے الزام پر سشیل کا نتیش پر جوابی وار

پٹنہ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی یو کے سینئر قائد نتیش کمار کی جانب سے عزیز پور میں آتشزنی کے واقعہ کو ’’سازش‘‘ کا نتیجہ قرار دینے پر جوابی وار کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے اُن کو چیلنج کیاکہ وہ اِس واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں۔ سابق چیف منسٹر پر جوابی وار کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتہ عزیز پور میں بی جے پی کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نتیش کمار کے پاس ہو تو وہ اُسے برسر عام پیش کریں۔ اِس واقعہ کی ریاستی حکومت کو مکمل تحقیقات کرواکر خاطیوں کو سزا دینی چاہئے۔