عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) خاتون کی عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرتے ہوئے جنسی استحصال کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ جواہر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر وینکٹ گیری کے مطابق پولیس نے ملیش نامی شخص کو گرفتار کر لیا جو پیشہ سے لیبر کنٹراکٹر ہے یہ شخص پی جے آر نگر کا ساکن ہے ۔ جو کرایہ پر مزدوروں کو لایا کرتا تھا ۔ اس کے خلاف ایک 32 سالہ مزدور خاتون نے شکایت کی تھی ۔ ماہ اکٹوبر میں ملیش نے اس خاتون کے ساتھ رات گذاری تھی اور اس کا ویڈیو تیار کر لیا تھا ۔ اور جب جی چاہے اس خاتون کا استعمال کررہا تھا ۔ ملیش سبھی مزدوروں کو کام پر روانہ کرتا تھا اور اس خاتون کے شوہر کو بھی کافی مصروف رکھتا تھا اور خاتون کو ویڈیو دکھا کر اس ویڈیو کو عام کردینے کی دھمکیاں دے رہا تھا ۔ دھمکی دے کر ملیش خاتون کا جنسی استحصال کررہا تھا ۔ اس کے سبب خاتون کی صحت ناساز رہنے لگی تھی اس نے تنگ آکر اپنے شوہر کو اطلاع دی تھی اور شوہر بیوی نے ملکر پولیس میں شکایت کردی ۔ پولیس نے ملیش کو گرفتار کر لیا ۔