حیدرآباد۔29جون ( سیاست نیوز) عیدالفطر کیلئے اشیاء کی خریدی کیلئے طلب کرتے ہوئے شوہر نے اپنی بیوی کابے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ آج شام اس قتل کے واقعہ سے عرش محل کے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس راجندر نگر کے مطابق محمد غوث نامی شخص نے اپنی بیوی 25سالہ سفیعہ بیگم کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا ۔ میاں بیوی میں تنازعہ چل رہاتھا اور سفیعہ گذشتہ دو سال سے اپنے مائیکے میںرہنے لگی تھی ۔ ان کیشادی 7سال قبل ہوئی تھی اور ان کے 4بچے ہیں ۔ سفیعہ کے رشتہ داروں نے بتایا کہ غوث نے ان کی بیٹی کا قتل کرنے کے بعد انہیں فون پر اطلاع دی ۔ پولیس راجندر نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔