عرس شریف

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( راست ) : حضرت شاہ سید محمد اسرار اللہ حسینی العروف حضرت سید محمد امام علی شاہ نقشبندی قادری چشتی حنفیؒ البغدادی واقع متصل مسجد ٹیک نامپلی کا عرس شریف 25 مارچ کو مقرر ہے ۔ بعد نماز عصر مولانا شاہ سید محمد اسد اللہ حسینی اسراری نقشبندی قادری چشتی حنفی سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔ صندل درگاہ حضرت یوسفینؒ سے روانہ ہو کر درگاہ شریف مسجد ٹیک نامپلی پہنچے گا ۔ بعد صندل مالی حلقہ ذکر قادریہ ، قرآن خوانی ، تلاوت دلائل الخیرات ( مجموعہ درود شریف ) ہوگی ۔ مولانا شاہ سید محمد اسد اللہ حسینی اسراری نقشبندی قادری چشتی حنفی سجادہ نشین نگرانی کریں گے ۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری ، حضرت خواجہ محمد فیض اللہ شاہ کلیمی اور مولانا سید شوکت علی شاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔