حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت سید نا حافظ سید شاہ پرورش علی حسینی المعروف بادشاہ میاں سرکار شاہ قبلہ ؒ کے 150 سالہ تقاریب عرس کی 7 روزہ تقاریب کا آغاز 9 فروری بعد مغرب پرچم کشائی سے ہوگا ۔ بعدہ حالات شاہ کلام شاہ اور عقائدہ شاہ کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔ اور محفل سماع آستانہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ 10 فروری ریاض مدینہ درگاہ شریف حضور سیدنا یحییٰ پاشاہ قبلہ مصری گنج میں بعد عشاء شاہ کانفرنس زیر نگرانی حضرت مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین منعقد ہوگی ۔ علماء کرام و مشائخین شرکت و مخاطب کریں گے ۔ 11 فروری بعد عشاء ریاض مدینہ مصری گنج میں کل ہند محفل نعت زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک بھر سے ثنا خواں حضرات شرکت کریں گے اور بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ 12 فروری کو قادری خانقاہ نورانی آستانہ حضور سیدنا خواجہ محبوب اللہ ؒ میں بعد مغرب قصیدہ بردہ شریف کی خصوصی محفل بہ تکمیل صد سالہ منعقد ہوگی ۔ اور حضرت سجادہ نشین کا وعظ ہوگا ۔ 13 فروری صندل شریف عصر تا مغرب ختم قرآن بعد مغرب مزارات پر گل افشانی و محفل سماع مقرر ہے ۔ 10 بجے شب طرحی مشاعرہ زیر نگرانی حضرت سجادہ نشین منعقد ہوگا ۔ 14 فروری 11 بجے دن محفل نعت شہ کونینؐ ( برائے خواتین ) یحییٰ مسکن میں منعقد ہوگی ۔ بعد عصر تا مغرب پھر بعد مغرب تا 10 بجے شب محفل چراغاں مقرر ہے ۔ 15 فروری محفل قل بعد فجر تا 11 بجے دن ختم قرآن 11 تا 2 بجے دن محفل سماع ہوگی ۔۔