عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے موقع پر خصوصی ٹرین

گلبرگہ۔/10ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے 610ویں عرس شریف کے موقع پر حیدرآباد سے 10ستمبر کو نکلنے والی خصوصی ٹرین 11ستمبر کو علیٰ الصبح 04.15بجے گلبرگہ پہنچے گی۔ یہ ٹرین 11ستمبر کو شام 5.25بجے حیدر آباد کے لئے روانہ ہوگی اور وہاں 11.30بجے دن پہنچے گی۔پھر 13ستمبر کو یہی ٹرین شام 5.30بجے حیدرا ٓباد سے روانہ ہوگی اوردن میں 11.20بجے گلبرگہ پہنچے گی۔ 14ستمبر کو گلبرگہ سے حیدر آباد جانے والی خصوصی ٹرین گلبرگہ سے دوپہر میں 12.35کو روانہ ہوگی اور 8.35بجے شب حیدر آباد پہنچے گی۔

کرانہ دکان سے شراب کی
بوتلیں ضبط
نظام آباد۔10؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم ایچ او ڈاکٹر محمد سراج الدین نے بتایا کہ چندر شیکھر کالونی میں ایک کرانہ دکان پر دھاوا کرتے ہوئے 39 شراب کی بوتلیں اور تین بڑی بوتلوں کو برآمد کرتے ہوئے اسے اکسائز کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ معمول کے مطابق چندر شیکھرکالونی میں واقع کرانہ شاپ میں پلاسٹک کور کی تنقیح کیلئے پہنچ کر وینوکا کرانہ شاپ میں معائنہ کرنے پرکرانہ دکان میں شراب فروختگی کے کاروبار چل رہے تھے جس پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ نے 39 چھوٹے شراب کی بوتلیں، 3 بڑے شراب کی بوتلیں کے علاوہ گٹکھا، 40 میکرون سے بھی کم کور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیااور شراب کو اکسائز پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر سراج الدین نے بتایا کہ غیر قانونی طورپر شراب کے کاروبارکرنے والے کرانہ دکان کے لائسنس کو منسوخ کیا جائیگا۔