جائزہ اجلاس کا انعقاد ، موثر انتظامات کرنے سجادہ نشین کو عہدیداروں کا تیقن
گلبرگہ:6اگست:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گست : سلطان دکن بندگیٔ مخدوم حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ؒ کے 611ویں عرس پاک کے موثر انتظامات کیسلسلہ میں عرس کمیٹی کا ایک اجلاس بتاریخ 5اگست 2015کو بوقت دوپہر 12بجے بارگاہ بندہ نوازؒ کے احاطہ میں نو تعمیر شدہمیٹنگ ہال میں زیر صدارت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی ،سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ منعقد ہوا۔اس اجلاس میں سٹی کارپوریشن ،محکمہ برقی ،آبرسانی ،ریلوے،این ای کے آر ٹی سی ،محکمہ پولس کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی جن میں قابل ذکرسٹی کارپوریشن گلبرگہ کے مئیر مسٹر بھیم ریڈی پاٹل،گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے صدر مسٹر محمد اصغر چلبل،زونل کمشنر جسکام سید مزمل ،ایس بی موہن کر ، اے ای ای وویکانند کلکرنی سید خواجہ سیکشن آفیسر ،ہلیاپا سیکشن آفیسر ، محمد ریاض جے ای ،محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر محمد فہیم الدین ،کے بی این آئی ایم ایس کے ڈاکٹر محمد علی،محکمہ آبرسانی کے اے ای ای ایس ایم پٹیل ،ورک انسپکٹر محمد خالد،سٹی کارپوریشن کے جے ای مسٹر محمد عارف حسین، زونل کمشنر محمد شمس الدین ،انچارج ہیلتھ آفیسر ملکیری بابو،اے ای ای مسٹر محمد حاجی،محکمہ ریلوے کی جانب سے اسٹیشن مینجر مسٹر ڈی وی رامنا رائو ، چیف انسپکٹر مسٹر رجنی کانتت ،جے آر امبیکر ،سی بی ایس ریلوے ،این ای کے ایس آرٹی سی گلبرگہ کے ڈی ٹی او مسٹر ایم اے قادری،مسٹر بھیما رائو ٹریفک انسپکشن شعبہ،محکمہ پولس کے اے ایس آئی مسٹر شیو شرنپا،محمد مدار کانسٹیبل ،مسٹر محمد رفیق خان کارپوریٹر اور وارڈ نمبر 9کی خاتون کارپوریٹر کے شوہر مسٹر محمد اعجاز ،سابقمئیر اقبال احمد شیرینی فروش ،محمد یونس ۔اس اجلاس میں نمائندگان ہائے محکمہ جات نے حضرت تقدس مآب کو اس بات کا تیقن دلایا کہ سابق کی طرح امسال بھی عرس شریف کے موقع پر محبوب گلشن جہاں سے صندل نکلتا ہے سے لے کر گیارہ سیڑھی تک سڑک کے دونوں جانب برقی قمقموں سے بجلی کے کھمبوں کو مزین کیا جائے گا۔ محبوب گلشن میں صندل کے روز تنصیب شامیانہ جات ،صفائی و آبرسانی کے تعلق سے جناب محمد عبدالستار پلاں اور محمد اسماعیل کاریگر نے تیقن دلایا ۔ سٹی کارپوریشن کے مئیر مسٹر بھیم ریڈی نے صفائئی و نظامت کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور ان پر عمل آوری کا تیقن بھی دلایا اور بعض تجاویز پر اجلاس ہال میں ہی عمل کرنے کے لیے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں محکمہ آبرسانی کی توجہ گیارہ سیڑھی کے بالکل مقابل زیر زمین ڈرین کے بار بار بھر جانے اور گندگی کے اوپر آنے کی جانب مبذول کروائی گئی جس پر محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں نے اس مسئلہ کو اندرون چند دنوں میں مکمل کر لینے کا بھر پور تیقن دیا۔دوران عرس کچرے کی موثر نکاسی کے لیے 100نئے بیریلس مہیا کروانے اور 100مزدوروں کو تعینات کروانے مئیر نے وعدہ کیا۔حضرت تقدس ۔دیوڑھی شریف میں گزشتہ دو دہوں سے نل کا پانی نہیں آنے کی شکایت کی گئی جس کے جواب میں محکمہ آبرسانی نے اس مسئلہ کو دور کرنے کا تیقن دیاجناب اقبال احمد شیرینی فروش نے یہ کہہ کر کہ یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ امسال جی ڈی اے کی صدارت مسٹر اصغر چلبل کے ہاتھوں میں ہے تجویز پیش کی کہ اگر جی ڈی اے کی جانب سے محبوب گلشن،بازار،صراف بازار،ہفت گنبد اور گیارہ سیڑھی کے پاس ایک ایک اسٹال قائم کیا جائے جس میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے تو مناسب ہوگا۔اس تجویز کی سبھی نے حمایت کی۔محکمہ ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کے علاوہ ان ٹرینوں میں خصوصی بوگیوں کے لگائے جانے کے انتظامات کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ ٹکٹنگ کی مدت بڑھا کر روزانہ بیس گھنٹے تک کیے جانے کا بھی اعلان کیا۔عرس شریف کے موقع پر انکوائری کائونٹرس کے قیام کا بھی اجلاس میں اعلان کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ پولس سے کہا گیا کہ وہ سامان گھر کے اطراف مناسب پولس کا بندوبست کرنے کے انتظامات کریں ۔محکمہ پولس کے ذمہ داران نے سی سی ٹی وی کیمروں کے متعلق استفسار کیا حضرت تقدس مآب نے انھیں بتایا کہ درگاہ شریف کے احاطہ میں تقریباً 20سی سی ٹی وی کیمرے ہیں اور ایک مانیٹرنگ روم بھی ہے ۔ صندل شریف کے گیارہ سیڑھی پہنچنے اور اس کے بعد خواجہ بازار میں پولس کے موثر انتظامات کے خصوص میں ایک اور میٹنگ طلب کرنے کا عندیہ حضرت تقدس مآب قبلہ نے دیا۔ قبل ازیں مولانا سید عبدالرشید صاحب صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بارگاہ بندہ نواز کی قرات کلام پاک سے اجلا س کا آغاز ہوا۔نئے میٹنگ ہال کے اس افتتاحی اجلاس کے موقع پر فاتحہ کے بعد دعا فرمائی گئی۔بعد ازاں جناب الحاج محمد نصیراحمد کاریگر،جناب بابا ملنگ ،جناب رشید جاوید اور انجینئر عبداللطیف کے انتقال پر انھیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دو منٹ کی خاموشی ان کے احترام میں اختیار کی گئی اور ایک تعزیتی قرارداد بھی پیش کی گئی۔جناب مولانا سید عبدالرشید نے عرس شریف بابتہ 2014کی رپورٹ پیش کی۔اسی سال کے مختلف انتظامی کمیٹیوں کی رپورٹ جناب محمد مشائخ نے پیش کی ۔جناب مولانا سید عبدالرشید صاحب کے شکریہ پر اجلاس کی کارروائی اختتام کو پہنچی۔