نلگنڈہ ۔ 6فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عرس تقاریب کے انعقاد سے قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے ‘ بلالحاظ مذہب و ملت زائرین و عقیدت مندوں کی خوشگوار ماحول میں اپنے عقائد کی تکمیل کیلئے ایسے تقاریب میں شرکت کرتے ہیں ۔ ضلع نظم و نسق کی جانب سے عرس تقاریب کے کامیاب انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کرنے کا ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی نے درگاہ حضرت سید لطیف اللہ شاہ قادری کی عرس تقاریب کے موقع پر صندل مالی کے استقبالیہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے تیقن دیا ۔ انہوں نے عقیدت مندوں و زائرین سے تلنگانہ کی تعمیر نو اور ضلع نلگنڈہ کی ہمہ جہتری ترقی کے علاوہ ضلع میں پُرامن فضاء کی برقراری کیلئے ایسے پروگرام معاون ثابت ہوتے ہیں ۔ صدر عرس کمیٹی و ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس لیجسلیٹر پارٹی و رکن اسمبلی نلگنڈہ مسٹر کے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ علحدہ ریاست کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ منعقدہ عرس کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے اقدامات کئے گئے ۔ اس تقریب میں بالواستگی مذاہب ہر طبقہ بڑے عقیدت کے ساتھ شرکت کرتے ہیں اور اپنے عقائد کی تکمیل کرتے ہیں ۔ جوائنٹ کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے اتنے بڑے پیمانے پر خوشگوار ماحول میں سہ روزہ عرس تقاریب کے انعقاد پر متولیان درگاہ شریف و دیگر کو مبارکباد دی ۔ قبل ازیں صندل مالی بعد نماز عصر بعد قرآن خوانی مدینہ مسجد سے برآمد ہوا جو حسب روایت شہر کی اہم و تجارتی مراـم سے گذرتا ہوا رات دیر گئے دامن کوہ شاملی پہنچا جہاں پر حسب روایت بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ رکن پارلیمنٹ نلگنڈہ مسٹر جی سکھیندر ریڈی ‘ ضلع کلکٹر پی ستیہ نارائنا ریڈی ‘ رکن اسمبلی و صدر عرس کمیٹی کے وینکٹ ریڈی ‘ ضلع مہتمم پولیس ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ ‘ صدرنشین بلدیہ شریمتی بی سرینواس ‘ وینکٹ چاری‘ ڈی ایس پی راملو نائیک ‘ سابق صدرنشین بلدیہ پی وینکٹ نارائنا گوڑ‘ سابق زیڈ پی ٹی سی رکن جی موہن ریڈی ‘ سینئر سی جی ایم قائد سید ہاشم ‘ رکن بلدیہ محمد سلیم ‘ اشوک سندر ‘ خواجہ قطب الدین ‘ تحصیلدار نلگنڈہ اشوک ریڈی و دیگر نے صندل مالی کا استقبال کیا اور صندل مالی کو موقوعہ کوہ شمالی پر واقع درگاہ شریف روانہ کیا جہاں پر متولیان درگاہ شریف جناب سید بشارت اللہ قادری ‘ سید عارف اللہ قادری و عرس کمیٹی کے ارکان نے مراسم ادا کی ۔ عرس کے سہ روزہ تقاریب کو پُرامن بنانے کیلئے متولیان درگاہ شریف کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے اور پولیس کی جانب سے وسیع تر صیانتی انتظامات کئے گئے ۔ اس پروگرام کی سینئر صحیفہ نگار دوست محمد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور کمشنر بلدیہ شکریہ ادا کیا ۔ متولی درگاہ شریف جناب سید عارف اللہ قادری نے 7فبروری بروز ہفتہ رات 9.30بجے دامن کوہ شمالی میں منعقدہ محفل سماع میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ۔