عرب لیگ اجلاس میں اسرائیل۔ فلسطین مذاکرات پر غور

بروسیلز۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عرب لیگ نے 9 اپریل کو وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امریکی حمایت والی امن مذاکرات کے احیاء پر غور کیا جائے گا۔ عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی نے کہا کہ اس اجلاس میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے اسرائیل کے انکار کا بھی جائزہ لیا جائے گا کیونکہ قیدیوں کی رہائی ہی مذاکرات کا اصل تقاضہ ہے۔