عراق کے نخلستانی مستقر میں خودکش حملہ، 18 ہلاک

کربلائے معلی۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پانچ حملہ آور جو خودکش جیاکٹس، رائفلس اور دستی بموں سے لیس تھے، نے عراق کے نخلستانی مستقر عین الطمر میں 18 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عراقی افواج کے وسطی آپریشنس کمانڈ کے سربراہ قیس خلف نے بتایا کہ حملہ آور کلاشنکوف اور دستی بموں سے لیس تھے۔ ان میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ مقامی کونسل کے ایک رکن اور صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ایک ذریعہ نے ہلاکتوں کی توثیق کی اور یہ بھی بتایا کہ 26 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔