فلوجہ ۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کی پولیس اور فوج نے اپنی چوکیوں پر گھروں کو واپس ہونے والے شہریوں کا چوکیوں پر پلاسٹک کے پھولوں کے ذریعہ استقبال کیا ۔ شہر پر حکومت کے قبضہ کے احیاء کے بعد عوام کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی ہے ۔ واپس ہونے والے فلوجہ کے شہریوں کے پہلے گروپ نے کہا کہ انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ آج دوبارہ پیدا ہوئے ہوں ۔ ایک اور شخص 70سالہ فواد القبیسی نے کہا کہ وہ جہادیوں کے فلوجہ پر قبضہ کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنے خاندان کے ساتھ فرار ہوگیا تھا ۔