بغداد 2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) عراقی حکومت نے ملک کے جنوب میں واقع مجنون آئیل فیلڈ میں ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کردیا، جو گزشتہ ماہ شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے کے بعد نافذ کی گئی تھی۔ وزیر تیل ثامر غضبان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے آئیل فیلڈ سے تیل کی پیداوار پر کوئی فرق نہیں پڑااور اس دوران روزانہ 2 لاکھ 40 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جاتا رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال رائیل ڈچ شیل نے اس فیلڈ کو خالی کردیا تھا،جس کے بعد عراق کی سرکاری تیل کمپنی بصرہ آئیل تمام معاملات سنبھال لئے تھے۔