بغداد، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں صوبہ کرکک کے گورنر رکن الجبیری نے ریاست میں کل کرفیو کا اعلان کر دیا اور قومی انتخابات کے ووٹوں گنتی دوبارہ ہاتھ سے گننے کا حکم دیا۔مسٹر الجیبری نے کردش، عرب اور ترکمان برادری کے درمیان نسلی فسادات کو روکنے کے لئے ریاست میں آدھی رات سے صبح چھ بجے تک کرفیو کا اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے ووٹنگ مشین میں خرابی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ غور طلب ہے کہ صوبہ کرکک میں ووٹنگ مشین کی طرف سے غلط نتائج دینے کی شکایت ملنے کے بعد گورنر نے ووٹوں کو ہاتھوں سے گننے کا حکم دیا۔