عراق میں15 شہری ہلاک کار بم دھماکوں سے 7 افراد کی ہلاکت

بغداد ۔ 23 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پورے علاقہ حملوں کی ایک لہر سے کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری افواج نے اپنی جارحانہ کارروائی کے ذریعہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کو بغداد کے مغرب میں ایک بڑے شہر سے تخلیہ کرنے پر مجبور کردیا ۔ فوری طور پر کسی نے بھی اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ایک اور اطلاع کے بموجب ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ قصبہ خالص میں ایک بس ا سٹیشن پر تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ اس حملہ میں دیگر 10 زخمی ہوئے۔ دوسرا واقعہ قصبہ کے باہر بازار میں پیش آ یاجہاں بم دھماکہ سے 4 شہری ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوئے۔ ایک دواخانہ کے عہدیداروں نے ہلاکتوں کی توثیق کی  اور کہا کہ دیگر کئی زخمی دواخانہ میں زیر علاج ہے۔

عراقی فوج رمضی میں داخل
بغداد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت عراق کی فوج دولت اسلامیہ کے باغیوں کے آخری مستحکم گڑھ رمضی میں داخل ہوگئی اور وہاں کے کئی شہریوں کو چھٹکارا دلا دیا جنہیں دولت اسلامیہ انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہا تھا۔