عراق میں 2016ء کے دوران 6878 شہری ہلاک ہوئے : رپورٹ

بغداد ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے ذریعہ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2016ء کے دوران تشدد کے واقعات میں 6878 عراقی شہری ہلاک ہوئے۔ یو این اسسٹنس مشن فار عراق جسے بھی کہا جاتا ہے، نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2016ء کے دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 12,388 نفوس پر مشتمل ہے۔ یونامی کے مطابق اعدادوشمار میں عراق کے مغربی صوبہ عنبر میں ہلاک ہوئے شہریوں کی تعداد شامل نہیں کی گئی ہے جو مئی، جولائی، اگست اور ڈسمبر کیلئے جاری کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے یہ وضاحت کی کہ جو بھی اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں، انہیں کم سے کم تصور کیا جائے کیونکہ ان میں وہ علاقے شامل نہیں کئے گئے ہیں جو جنگ زدہ ہیں کیونکہ وہاں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے موت کی توثیق نہیں کی جاسکتی۔ ان علاقوں میں مہلوکین کی قابل لحاظ تعداد ایسی بھی ہے جو براہ راست تشدد سے ہلاک نہیں ہوئے بلکہ پانی، ادویات اور غذا کی قلت کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور کچھ لوگوں کو ان کی خراب صحت نے موت کی نیند سلادیا۔