عراق میں پانچ سپاہی ہلاک

بغداد ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو علحدہ بم دھماکوں میں آج عراقی دارالحکومت کے اطراف پانچ سپاہی ہلاک ہوگئے۔ حکام نے کہا کہ ایک کار بم کے ذریعہ بغداد کے مغربی مضافات میں آرمی پٹرول پارٹی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو سپاہی مارے گئے۔ بعد میں بغداد جنوب میں آرمی کا قافلہ لب سڑک بم کی زد میں آیا جس سے تین سپاہیوں کی موت ہوئی۔