تہران ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) شیعہ اکثریتی ایران پڑوسی عراق میں سنی انتہاء پسندوں کی جانب سے دہشت گردی سے لڑائی کرے گا، صدر حسن روحانی نے آج یہ انتباہ دیا ہے۔ روحانی نے قطعیت سے یہ نہیں کہا کہ ایران اسلامی مملکت عراق اور لیوانت (آئی ایس آئی ایل) کے جنگجوؤں کی جارحانہ پیشقدمی کو روکنے کیلئے کیا مدد کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ آئی ایس آئی ایل کئی شہروں اور شمال کی سمت واقع ٹاؤنس پر قبضہ کرنے کے بعد بغداد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریہ میں کہا کہ یہ انتہاء پسند اور دہشت گرد گروپ ہے جو من مانے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، نیز یہ کہ تہران اس تشدد اور دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا۔ برہم روحانی نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے اسلامی جمہور ایران کی حکومت کی حیثیت سے تشدد، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا نہ صرف ہمارے خطہ بلکہ دنیا بھر میں مقابلہ کریں گے۔