عراق میں خودکش حملہ ،کم از کم 11 افراد ہلاک

بغداد ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے جنوب میں ایک خودکش بمبار نے اپنی دھماکو مادے سے لدی کار آج صبح ایک پولیس چیک پوائنٹ میں گھسادی ، جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی ۔ عراق میں آئندہ ہفتہ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تازہ ترین واردات ہے ۔ یہ حملہ صبح کے مصروف اوقات کے دوران کیا گیا جب شہر ہیلہ میں داخلہ کے لئے ایک چیک پوائنٹ پر لوگوں کا ہجوم تھا ۔ بغداد کے 95 کیلومیٹر جنوب میں پیش آئے اس خودکش حملے کے 11 مہلوکین میں 7 عام شہری اور 4 پولیس ملازمین شامل ہیں جبکہ 27 دیگر افراد کو زخم آئے ۔ اس دھماکے سے قریبی تقریباً 15 کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایک طبی عہدیدار نے اموات کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔