عراق میں حملے، 29 افراد ہلاک

بغداد ، 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں خودکش اور کار بم حملوں کی لہر میں آج کم از کم 29 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے، عہدیداروں نے یہ بات کہی جبکہ سیاسی حریف گوشے گزشتہ ماہ کے قومی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل پر مذاکرات شروع کرنے کی تیاری میں ہیں۔ آج کے حملوں کی کسی بھی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی، جس میں زیادہ تر شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا، لیکن سنی انتہا پسندوں کی کارستانی کا شبہ ہے۔