بغداد 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ جہادی گروپ نے آج اُن 6 افراد کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے سر جاسوسی کے شبہ میں قلم کردیئے گئے۔ یہ واقعہ عراق کے شہر فلوجہ میں پیش آیا۔ سوشیل میڈیا پر پیش کردہ بیان میں داعش نے اِن افراد کے قتل کی تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں۔