بغداد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کا کہنا ہیکہ عسکریت پسندوں نے فوجی بیرکس ملک کے شمالی دورافتادہ علاقہ میں کل رات حملہ کرتے ہوئے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے بموجب نامعلوم تعداد میں بندوق برداروں نے دیہات عین الجہیش پر جو شمالی شہر موصل کے مضافات میں ہے، حملہ کیا تھا۔ ایک طبی عہدیدار کے بموجب 8 فوجیوں کا سر قلم کردیا گیا جبکہ باقی 7 کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔