بغداد۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی فوج کے ایک کیمپ پر حملے کے دوران 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ فوجی کیمپ عراق میں تیل کی ایک پائپ لائن کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے صوبہ نینوا میں ایک فوجی کیمپ میں داخل ہو کر کیمپ میں موجود 15 فوجیوں کو ہلاک کیا اور اس کے بعد فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام نے بھی حملہ آوروں کے کامیابی سے فرار ہو جانے کی تصدیق کی ہے۔ فوجی کیمپ اس طرح کی کارروائیوں کا اکثر نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے کہ صرف فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو روز قبل اسی نوعیت کا ایک واقعہ تزخرموطو میں بھی پیش آیا تھا جس میں پولیس ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔