عراق :خاتون خودکش بمباروں کا حملہ

موصل ۔3 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) موصل کیلئے جنگ آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے جبکہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے خاتون خودکش بم برداروں کیلئے فرار ہونے والے شہریوں میں شامل کرنے کیلئے روانہ کیا ہے تاکہ فضائی حملوں اور توپ خانہ کی فائرنگ کا انتقام لیا جاسکے ۔ آج خودکش حملوں کی وجہ سے کم از کم ایک عراقی فوجی ہلاک اور دیگر پانچ مختلف خودکش حملوں کے واقعات میں زخمی ہوگئے ۔ اتوار کے دن ایک خاتون خودکش بم بردار نے 14 افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا جبکہ اپنے لباس میں پوشیدہ دھماکو مادوں کے ذریعہ اُس نے حملہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی تھی ۔ سرجنٹ احمد فضیل نے جو قدیم شہر موصل میں طلایہ گردی کررہے تھے کہا کہ یہ چالیں اُن کیلئے حیران کن نہیں ہے ۔ جب بھی عسکریت پسند مجبور ہوجاتے ہیں تو خودکشی کرلیتے ہیں ۔