عراق : ای وی ایم میں نقص پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ممکن

بغداد، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ انتخابات میں استعمال کی گئی نئی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوںمیں نقص پائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو پورے ملک میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کروانی چاہئے ۔ عراقی سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی دی۔ عبادی نے شمالی صوبہ کے کرکک میں ناقص ووٹنگ مشینوں کے الزام لگنے کے بعد کل کہا کہ الیکشن کمیشن کو مشین کی بجائے ہاتھ سے ووٹوں کی گنتی کروانی چاہئے ۔