عراقی کردوں کے رہنما مسعود برزانی ترکی میں

بغداد ۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے خود مختار کرد علاقے کے صدر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج پیر کو ترک لیڈروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عراق میں موجودہ سیاسی انتشار کے پس منظر میں عراقی کردوں کی کوشش ہے کہ ان کا خود مختار علاقہ بغداد سے مکمل طور پر آزادی حاصل کر لے۔ ترک حکومت ہمسایہ ملک عراق میں کرد نسل کی اقلیتی آبادی کی ان کوششوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ عراقی کردستان کے صدر مسعود برزانی آج انقرہ میں ترک صدر عبداللہ گل اور وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔