عراقی پولیس اسٹیشن پر حملہ‘ 9 ہلاک

بغداد۔ 7؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بغداد کے شمال میں ایک دیہاتی پولیس اسٹیشن پر عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ کا آغاز صحر کے وقت خودکش بم بردار کے پولیس اسٹیشن کی دیواروں سے دھماکہ کے ساتھ کار ٹکرانے کے نتیجہ میں ہوا تھا۔