ریاض۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے سعودی شاہ سلمان سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب کے اپنے اولین سرکاری دورے پر مہدی چہارشنبہ کے دن سعودی دارالحکومت پہنچے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس دوران دونوں رہنماؤں نے تیرہ اہم سمجھوتوں کو حتمی شکل بھی دی۔ کچھ دن قبل ہی انہوں نے ریاض حکومت کے روایتی حریف ملک ایران کا دورہ بھی کیا تھا۔ حالیہ عرصے میں سعودی عرب اور عراق کے تعلقات میں گرمجوشی نظر آ رہی ہے۔