عراقی قبائیلیوں کی جہادیوں کے خلاف مزاحمت ، 14 ہلاک

بغداد ۔ یکم اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک عراقی قبیلہ پر جس نے کئی ہفتے عسکریت پسندوں کے خلاف مزاحمت کی ، جہادی حملے کے نتیجہ میں دونوں طرف کم از کم 7ہلاکتیں ہوئی ہیں ، پولیس اور طبی حکام نے آج یہ بات کہی ۔ اسلامک اسٹیٹ گروپ یہاں سے قریب واقعہ علاقہ جُبور پر قبضہ پانے سے قاصر رہا ہے ۔ یہ علاقہ بغداد کے 90کیلومیٹر شمال میں واقع سنی عرب ٹاؤن دھلوئیہ ہے۔ مقامی سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ جہادیوں نے جُبور پر کل رات تین طرف سے حملہ کیا اور جھڑپیں صبح تک چلتی رہی ۔ اُن کا حملہ ناکامیاب رہا لیکن جانی نقصان ہوا جو ہر کیمپ کیلئے 7 اموات کی شکل میں سامنے آیا ، جن میں ایک جہادی جنگجو شامل ہے جس نے خودکش پٹی سے دھماکہ کیا تھا ۔