عراقی فورسیس کے ہاتھوں درجنوں عسکریت پسند ہلاک

بغداد ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس نے آج بغداد کے جنوب مغربی ٹاؤن میں پیش آئی جھڑپوں میں زائد از 40 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا، وزارت داخلہ نے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ یوسفیہ ٹاؤن میں بھی آتشیں لڑائی میں ایک آرمی آفیسر کی موت ہوئی، سرکاری بیان میں اس کے ساتھ مزید کہا گیا کہ دو بھاری مشین گنیں، 15 رائفلز اور پانچ گرینیڈ لانچرز کے ساتھ ساتھ دیگر ساز و سامان بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ طاقتور اسلامی مملکت عراق اور روپوش جہادی گروپ کیلئے عربی مخفف کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں

کہا گیا کہ عراقی سکیورٹی فورسیس نے ایک ملٹری کیمپ میں گھسنے کیلئے داعش ٹولی کے ارکان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ سکیورٹی فورسیس نے زائد از 40 دہشت گرد حملہ آوروں کو ہلاک کیا اور اس حملے کے نتیجے میں ہمارے ایک افسر کی موت بھی ہوئی جب وہ مجرموں سے لڑائی کررہا تھا۔ یوسفیہ کی جھڑپیں بغداد کے مغربی علاقوں زوبا اور زیدان میں لڑائی کے دو روز بعد پیش آئی ہیں، جس سے یہ تشویش بڑھ گئی ہے کہ فلوجہ ٹاؤن پر کئی ماہ سے کنٹرول کے حامل عسکریت پسند بغداد میں گھسنے کوئی نیا محاذ کھولنے کوشاں ہیں۔