اربل (عراق) ، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نواز عراقی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے موصل کی اس مسجد کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے جہاں دولت اسلامیہ (داعش) نے تین سال قبل خلافت کا اعلان کیا تھا۔فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے قدیم شہر موصل میں تنظیم کے گڑھ کا محاصرہ کرلیا ہے جہاں مسجد واقع ہے ۔موصل کو عراق میں داعش نے اپنا دارالحکومت بنارکھا ہے ۔ ادھر اسے حاصل کرنے کے لئے 8 ماہ قبل عراقی فورسز نے حملہ کیا تھا تب سے پرانے شہر پر قبضہ کے لئے لڑائی بہت خونریز ہوچکی ہے ۔