موصل ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : عراق کی ایلیٹ فورسیس نے آج بتایا کہ موصل کے پرانے شہر میں اب گھر گھر لڑائی ہورہی ہے اور ہم اس مسجد کی سمت پیشرفت کررہے ہیں جس میں آئی ایس نے خود ساختہ ’ نظام خلافت ‘ کا اعلان کیا تھا ۔ عراقی فوج اس مسجد سے 800 میٹر دور ہے ۔ عراق نے مغربی موصل کو حاصل کرنے 19 فروری سے یہ کارروائی شروع کی اور یہ آئی ایس کا سب سے مضبوط گڑھ تھا ۔۔