بغداد، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فضائیہ کی شمالی شہر کرکوک میں ایک اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں وہاں زیرعلاج بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ علاقہ حویجہ میں کارروائی کی اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوئے۔ بمباری میں ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں اسپتال میں زیر علاج بچے بھی شامل ہیں۔ بغداد حکومت کی جانب سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی عراق کے متعدد اہم شہروں پر شدت پسند گروہ داعش کا قبضہ ہے اور حکومتی فورسز ان علاقوں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں ہیں۔