بغداد ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کار بم سے آج عراقی دارالحکومت کے پُرہجوم شیعہ اکثریتی علاقہ میں دھماکہ کیا گیا، جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور تقریباً 31 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، سکیورٹی اور میڈیکل حکام نے یہ بات کہی۔ یہ دھماکہ شمالی بغداد کے شاب علاقہ میں ایسی جگہ پر پیش آیا جہاں ایک منڈی کے قریب مِنی بسیں ٹھہرتی ہیں۔ اس دھماکہ کی فوری کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن اسلامک اسٹیٹ نے بغداد میں کئی کار بمباریوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔